کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں بل رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے پیش کیا۔ اپوزیشن نے بل کو غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہا کہ یہ بل غیر مناسب ہے اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا، تاہم ایوان نے بل کو منظور کر دیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کا احترام کرتی ہے، لیکن قانون سازی آئینی اختیار کے تحت حکومت کا حق ہے۔
سپیکر نے اپوزیشن کے غیر پارلیمانی الفاظ کو کارروائی سے خارج کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس کو 17 نومبر تک ملتوی کر دیا۔






