اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کی، جس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے 17 ججز شریک ہوئے۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے شرکت نہیں کی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 24 تھی، دو ججز کے استعفے کے بعد یہ 22 ہو گئی، اور تین ججز کے آئینی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد تعداد 19 رہ گئی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ رولز 1980 کا جامع جائزہ مکمل کیا گیا اور نئی ترامیم منظور کی گئیں۔ اس کے علاوہ منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ ترامیم کا مسودہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عقیل عباسی کی کمیٹی نے تیار کیا۔






