سری لنکن کپتان کو ہٹائے جانے کا امکان

0
251

کولمبو: سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسالنکا نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی سیریز سے دستبرداری اختیار کی تھی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کی ترغیب دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ تک دسن شاناکا کو سری لنکن ٹیم کا عبوری کپتان مقرر کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا