لاہور: وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، اور پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں ضروری اشیاء بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیتی کینز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یہ کھیپ لاہور ائیرپورٹ سے غزہ کے لیے مصر کے راستے روانہ کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی یہ 25ویں امدادی کھیپ ہے، اور پاکستان اب تک مجموعی طور پر 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔





