دنیا بھارت کو 7 جہاز گرنے کی یاد دلاتی رہے گی، بلاول

0
389

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو جنگی اور سفارتی محاذ پر ایک مہینے میں جو شکست ہوئی، اس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔ مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی عالمی سطح پر تنقید سے بچنے کے لیے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ میں بھارت کے 7 جہاز گرائے گئے تھے، اس لیے دنیا کے ہر فورم پر اسے اس رسوائی کی یاد دہانی کرائی جاتی رہے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سرغنہ عالم محسود سمیت 15 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے خاتمے کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ “عزمِ استحکام” مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر میں رکھی گئی تھی اور کشمیری عوام نے تاریخی طور پر پارٹی کا ساتھ دیا۔ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی عالمی سطح پر کشمیریوں کی آزادی کی آواز بلند کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر دو مرتبہ شب خون مارا گیا، مگر پارٹی نے ہمیشہ پُرامن سیاسی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی غلط فیصلوں کی وجہ سے کشمیر میں اختلافات بڑھے لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی۔

انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی آواز بنیں اور کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کشمیر میں عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا