پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

0
286

پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے  میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان،  بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کےخلاف زمبابوے کا اغاز کافی اچھا رہا اور اوپنرز کے درمیان 72 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی لیکن پھر مارومانی 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

زمبابوے کو دوسرا نقصان برینڈن ٹیلر کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 14 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد سیٹ بیٹر برائن بنیٹ 49 بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ریان برل 8، کپتان سکندر رضا 34 رنز بناسکے۔زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، صائم ایوب، ابرار احمد،سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا