پختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، 2 روز میں 37 خارجی ہلاک

0
430

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے دو روز کے دوران خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے مجموعی طور پر 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں دو بڑی انسداد دہشت گردی کارروائیاں کی گئیں، جن میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ باجوڑ میں کارروائی کے دوران گروہ کا اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر سمیت 11 خوارج مارے گئے، جبکہ بنوں میں 12 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عنصر کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں دہشت گردی کی ایک بڑی واردات بھی ناکام بنائی اور ایک کارندے کو ہلاک کیا۔

اس سے قبل 15 اور 16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں میں 15 دہشت گرد مارے گئے، جن میں گروہ کا سرکردہ کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا