ایران میں بھارتی شہریوں کی فری انٹری بند

0
473

تہران: ایران نے بھارت کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ متعدد ایسے واقعات کے بعد کیا گیا ہے جن میں بھارتی شہری ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک پہنچانے کے بہانے ایران بلائے گئے اور وہاں بعض افراد کو اغوا کر کے تاوان کے لیے استعمال کیا گیا۔

بھارت کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ویزا فری سہولت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اب 22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ایران جانے یا وہاں سے گزر کر تیسرے ملک جانے کے لیے پہلے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا