کانگو میں حکومتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، مگر تمام مسافر محفوظ رہے۔ حادثہ صوبہ لوآلابا کے شہر کولوزی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔
طیارے میں وزیرِ معدنیات لوئیس واتوم کابامبا اور ان کے وفد سوار تھے۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر رن وے سے پھسل گیا اور آگ لگ گئی، تاہم مسافر اور عملہ بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
حکام کے مطابق حادثہ کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد محفوظ ہیں۔






