چترال میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی،  ویڈیو سامنے آ گئی

0
624

چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی دوبارہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق یہ نایاب جانور آبادی کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف حکام متحرک ہو گئے ہیں۔

محکمے کے مطابق چند سال قبل بھی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، تاہم حالیہ مشاہدہ اس کی بقا کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ چترال وائلڈ لائف ٹیمیں اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور برفانی چیتے کے تحفظ اور اس کے محفوظ قدرتی ماحول کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات نے مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے کی بقا کے لیے مقامی تعاون انتہائی اہم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا