ٹرمپ کی جانب سے روس–یوکرین امن منصوبے کی منظوری، 28 نکاتی روڈ میپ تیار

0
398

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک 28 نکاتی روڈ میپ تیار کیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنا اور خطے میں استحکام قائم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں یوکرین کے لیے امن و سیکیورٹی کی ضمانت شامل کی گئی ہے، جبکہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس و یوکرین کے تعلقات کو بھی اس روڈ میپ میں جگہ دی گئی ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں کے صدور امن چاہتے ہیں اور وہ جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی اس سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کو سفارتی طریقے سے ختم کرنے کے لیے ٹرمپ اور پوٹن کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

روس نے کہا کہ ٹرمپ کی پیش کردہ تجاویز ان کی کچھ بنیادی شرائط، جیسے کریمیا کی شناخت، نیٹو رُکنیت پر پابندی اور ڈیمیلیٹائیزیشن کو حل نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے مکمل اور منصفانہ امن معاہدے تک پہنچنا آسان نہیں ہو سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا