چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انہوں نے سمندری حدود کے تحفظ کے لیے پاک نیوی کی جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے روابط مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں سلامی پیش کی گئی، اور انہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقاتیں کیں اور مصافحہ بھی کیا۔






