سہ فریقی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دی

0
329

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھانوکا راجاپکشا 11، کمنڈو مینڈس 9، ونندو ہسارنگا اور مہیش ٹھیکشانا 8، کوشل مینڈس 6، کوشل پریرا 4، دشمانتا چمیرا اور ایشان ملنگا 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گریم کریمر، ٹینو ٹینڈا مپوسا، سکندر رضا اور رائن برل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ اور کپتان سکندر رضا بالترتیب 49 اور 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، رائن برل 18 اور ٹشِنگا موسیکوا 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دشمانتا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا