بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے غیرجانبدار نگران حکومت کے نظام کو بحال کر دیا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ یہ نظام آئندہ سال ہونے والے قومی انتخابات پر نافذ نہیں ہوگا۔
یہ فیصلہ 2011 میں دیے گئے سابقہ فیصلے کے خلاف دائر دو اپیلوں اور چار ریویو پٹیشنز کی سماعت کے بعد کیا گیا۔
غیرجانبدار کیئر ٹیکر نظام 1996 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے انتخابات کی شفافیت کے لیے مثبت اقدام سمجھا جاتا تھا۔
اس نظام کے تحت سابق چیف جسٹس غیرجانبدار حکومت تشکیل دیتے تھے اور انتخابات 90 دن کے اندر منعقد ہوتے۔
سیاسی تنازعات کے باعث 2011 میں اس نظام کو ختم کر دیا گیا تھا، جس کا اثر 2014، 2018 اور 2024 کے انتخابات پر پڑا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل محمد اسدالزمان نے کہا کہ نگران حکومت کا نظام بنگلہ دیش کے جمہوری عمل کے لیے معاون قرار دیا گیا ہے۔
خالِدہ ضیا کی پارٹی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نئے دور کے آغاز کا نشان ہے اور کیئر ٹیکر نظام کی بحالی نئے افق کی طرف رہنمائی کرے گی۔






