دبئی میں جاری انٹرنیشنل ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضائی کرتب کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
حادثہ شو کے آخری روز پیش آیا، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایئرشو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
بھارتی فضائیہ نے طیارے کے تباہ ہونے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2:10 بجے پیش آیا۔
حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر شدید تنقید اور سبکی کا سامنا ہے۔





