اے ٹی سی کا جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

0
141

لاہور(طلوع نیوز) عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔

اسدعمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں میں روبرو پیش ہوئے جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری مکمل کرتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت میں توسیع سے متعلق حکم سناتے ہوئے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور ان کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا