پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب

0
297

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خدشے کے باعث کینیڈا میں غائب ہو گیا ہے۔

آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے پہنچے تھے اور 19 نومبر کو واپس لاہور آنے والی پرواز میں شرکت کرنی تھی، تاہم وہ دوران قیام ہوٹل سے لاپتہ ہو گئے۔ پرواز PK-798 ان کے بغیر ہی لاہور پہنچ گئی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق آصف نجم نے رابطہ کرنے پر طبیعت کی ناسازی کا جواز پیش کیا، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ غیر قانونی طور پر غائب ہونے کی صورت میں ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی پی آئی اے کے کئی ملازمین بیرون ملک غائب ہو چکے ہیں، جس پر ایئر لائن میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا