سکول پر حملہ؛ 300 سے زائد طلبا ، 12 اساتذہ اغوا

0
561

نائجیریا میں ریاست نائجر کے سینٹ میریز کیتھولک اسکول پر مسلح حملے کے دوران 303 طلبا اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مقامی عہدیداروں اور عیسائی تنظیم کے مطابق اغوا شدگان کی تعداد ابتدائی اندازے سے کہیں زیادہ تھی اور حتمی گنتی کے بعد 303 طلبا اور 12 اساتذہ کی تصدیق ہوئی۔

حملے کے بعد والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑتے رہے۔ بعض والدین نے بتایا کہ ان کے 7 سے 10 سال کے بچے لاپتا ہیں اور جو بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے وہ بھی منتشر ہو گئے ہیں۔

ریاست نائجر کی حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے سے سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے انتباہات موصول ہو چکے تھے، تاہم اسکول کو حکومتی اجازت کے بغیر دوبارہ کھول دیا گیا۔

سینٹ میریز اسکول ایک بڑا کمپلیکس ہے جس میں 50 سے زائد عمارتیں شامل ہیں اور پرائمری اور سیکنڈری دونوں حصوں پر مشتمل ہے۔ مقامی فورسز اور شکاری گروہوں کو بچوں کی بازیابی کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا