پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال مکمل ہونے پر 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی کی ہدایات کے مطابق کارکن اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں اور جاں بحق کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کریں۔ حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔






