پاکستان شاہینز نے دوحہ میں فائنل میں بنگلادیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 125 رنز بنائے اور میچ سپر اوور میں گیا، جہاں بنگلادیش 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے 7 رنز کا ہدف صرف چار گیندوں پر حاصل کر لیا۔
پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔





