ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری خصوصی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

0
1026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، خطے کی نئی اسٹریٹجک ضروریات اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ دورہ اسی سمت میں ایک بڑا اور اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکیورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشت گردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا