آرمی چیف سے سعودی جنرل اسٹاف چیف کی ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون پر اتفاق

0
510

راولپنڈی: سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا اہم دورہ کیا جہاں ان کی فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

معزز سعودی مہمان نے پاک فوج کے مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا