سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پوسٹس: بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث نکلے

0
438

پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نیٹ ورک حالیہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹس بھارت، افغانستان، اور پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک ہیں اور غیر ملکی ایجنڈوں پر سرگرم ہیں۔

ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو بڑھاوا دیا جا رہا تھا، اور ان اکاؤنٹس کا مقصد ملک میں نفرت، انتشار، اور غلط معلومات پھیلانا تھا۔ بھارت اور دیگر ممالک کے اکاؤنٹس بھی ان پروپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ ہیں، جنہوں نے اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے VPN کا استعمال کیا۔

مزید انکشافات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشتگرد گروپس سے منسلک کئی اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جعلی انسانی حقوق کی مہم چلانے والے کئی اکاؤنٹس دراصل غیر ملکی نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے تھے، جن کے روابط بھارت سے ملتے ہیں۔

پاکستان دشمنی میں سرگرم ان بیرونِ ملک پروپیگنڈا فیکٹریوں کا پورا نیٹ ورک اب دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ ماہرین سوشل میڈیا کا یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ بھارتی نیٹ ورک کا مکمل طور پر بے نقاب ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، جو دنیا بھر میں پھیلائے جانے والے جھوٹ اور نفرت کے پروپیگنڈا کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا