قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔






