وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

0
625

منامہ: وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔

منامہ ایئرپورٹ پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بحرین کے نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزایانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ، گرمجوش اور مضبوط تعلقات کا تسلسل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی تعاون اور تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینا ہے۔

دورے سے دونوں ملکوں کے روایتی تعلقات کو مزید تقویت ملنے، شراکت داری کے نئے امکانات پیدا ہونے اور عوامی روابط کو مضبوط کرنے کی توقع ہے، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا باعث بنے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا