جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب

0
436

راولپنڈی: جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ عسکری خدمات پر انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

الوداعی تقریب کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں اسمارٹ ٹرائی سروسز گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا