عمر ایوب اشتہاری قرار، عدالت کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

0
378

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے عمر ایوب کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ نون میں عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا