پاکستان ، سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار کامیابی سے مکمل

0
564

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق “البطار 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے علاقے تبوک میں انسداد دہشت گردی کے محور پر منعقد ہوئی اور کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا، اور دونوں افواج نے عملی تربیت، مشترکہ حربی مشقیں اور مختلف علاقوں میں جنگی بارودی سرنگوں سے مقابلے میں مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “البطار-II” نے دونوں ممالک کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا اور پاکستان و سعودی عرب کے تاریخی عسکری تعلقات کو مضبوط کیا، جبکہ تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا