ایک یرغمالی کی لاش بدلے 15 فلسطینیوں کی میتیں موصول

0
446

حماس نے دو سال سے لاپتا اسرائیلی شہری درور اُور کی لاش واپس کردی جو غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں ملبے تلے ملی تھی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ابو کبیر فورینزک انسٹی ٹیوٹ میں ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی گئی۔

48 سالہ درور اُور 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے گئے تھے اور ان کی لاش غزہ لے جائی گئی تھی۔ ان کی اہلیہ بھی اسی حملے میں ماری گئی تھیں جبکہ دونوں بچوں کو اغوا کیا گیا تھا جو جنگ بندی معاہدے کے تحت نومبر 2023 میں رہا ہوئے تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل نے بدھ کو 15 فلسطینیوں کی میتیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں۔ جنگ بندی کے مطابق ہر اسرائیلی مغوی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔

اب غزہ میں دو مزید اسرائیلی مغویوں کی لاشیں باقی ہیں جن کی واپسی کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کی باقیات حماس کو تدفین کے لیے دی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا