رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی معطل

0
506

فیفا نے کرسٹیانو رونالڈو کی تین میچوں کی پابندی میں سے دو میچوں کی سزا معطل کر دی، جس کے بعد وہ ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ کھیل سکیں گے۔ رونالڈو کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کہنی مارنے پر ریڈ کارڈ اور تین میچوں کی پابندی ملی تھی، جن میں سے ایک میچ کی سزا وہ مکمل کر چکے ہیں۔ باقی دو میچ ایک سال کی عبوری مدت کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں، اور اگر اس دوران وہ دوبارہ ایسی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو سزا بحال ہو جائے گی۔ 40 سالہ رونالڈو اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ کپ 2026 کا ڈرا 5 دسمبر کو ہوگا، جبکہ شائقین ایونٹ اور رونالڈو کی واپسی پر بے حد پرجوش ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا