پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

0
554

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے قریبی پہاڑ سے حملہ کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، سپاہی عبدالصمد اور حکمت شاہ شامل ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا