بھارتی وزیر دفاع کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

0
1158

سندھ اسمبلی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے سندھ سے متعلق بیان کی مذمت میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی بیان بوکھلاہٹ اور ناکامی کا مظہر ہے، سندھ متحد رہنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم برقرار رکھے گا۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بھی مذمتی قرارداد کی حمایت کی۔

اسی اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے مسترد کردہ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 2025 ترمیمی بل بھی دوبارہ منظور کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا