واشنگٹن حملہ دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کی نشاندہی ہے: دفتر خارجہ

0
341

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا ثبوت قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر افغان شہری ملوث تھا، اور پاکستان مقتول گارڈز کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن حملہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ ابھرنے کی تشویشناک علامت ہے اور پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا