سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں صرف میرٹ پر دی جائیں گی: مراد علی شاہ

0
345

سیہون شریف: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے سرکاری نوکریاں مکمل میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

بھان سیدآباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نواز لیگ کے ساتھ الیکشن کے بعد اتحاد ہوا تھا اور اس سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔

مراد علی شاہ نے 28ویں ترمیم کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے مفاد کے سوا کسی چیز پر بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے بھی وضاحت کی کہ یہ وزیراعظم کا اختیار ہے جو صدر کو سفارش کے بعد تعینات ہوتا ہے۔

انہوں نے چینی کی قیمتوں کے مسئلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکرٹری کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا