تین طلاق 90 دن مکمل ہونے تک مؤثر نہیں:سپریم کورٹ

0
272

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت دی گئی تین طلاق یا کسی بھی شکل کی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔

چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہو تو بیوی کو بھی طلاق واپس لینے کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا 7 اکتوبر 2024 کا فیصلہ درست قرار دیا۔ کیس میں فریقین کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور نکاح نامے کی شق 18 کے تحت خاوند نے بیوی (مورِیل شاہ) کو بلا شرط طلاق کا حق دیا تھا۔

بیوی نے 3 جولائی 2023 کو دفعہ 7 (1) کے تحت نوٹس جاری کیا لیکن 90 دن کی مدت مکمل ہونے سے قبل 10 اگست 2023 کو کارروائی واپس لے لی، جس پر چیئرمین یونین/آربیٹریشن کونسل نے طلاق کی کارروائی ختم کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا