تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، پاکستانی سمیت 79 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

0
153

ایتھنز(طلو ع نیوز)جنوبی یونان کے ساحل میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی سمیت 79 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کشتی پائلوس کے جنوب مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوبی ہے جب کوسٹ گارڈ نے ان کی مدد سے انکار کر دیا تھا۔کشتی لیبیا سے اٹلی جا رہی تھی، جس میں سوار بیشتر افراد کی عمر 20 سال تھی، جب کہ اس میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، شام اورمصر سے تھا۔

حکام کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے جہاز میں 500 سے 700 افراد کا ذکر کیا جب کہ اس کشتی میں سوار افراد کی تعداد کشتی کی صلاحیت سے کہیں زیادہ تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈز اور نیوی کشتیاں، جہاز اور ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں تاہم تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا