انٹرن شپ کے بہانے ڈاکٹر کی میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی، ویڈیوز بھی بناتا رہا

0
307

سرگودھا میں ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹر پر میڈیکل طالبہ سے انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر طالبہ کو ہراساں کرتا رہا اور اسے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

متاثرہ طالبہ کا میڈیکل معائنہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈاکٹر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا