ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوششیں بے بنیاد ہیں:الیکشن کمیشن

0
314

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے-18 ہری پور کے انتخابات پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخصوص عناصر حسب معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے، کیونکہ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، جبکہ ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے-18 میں تعینات افسران اسی ایریا میں پہلے سے موجود تھے اور پولنگ ڈے تک کسی سیاسی جماعت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا۔ الیکشن ہارنے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، اور فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کا الزام غلط اور گمراہ کن ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرز مکمل طور پر صوبائی انتظامیہ نے فراہم کیے تھے۔ اگر کمیشن چاہتا تو وفاقی اداروں کے ملازمین بھی تعینات کیے جا سکتے تھے۔ صوبائی انتظامیہ نے پولنگ بیگز اور نتائج آر او آفس میں جمع کرائے، جبکہ سکیورٹی انتظامات بھی مکمل طور پر صوبائی حکومت نے فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب کے بعد ایک جیسے الزامات دہرانا انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے۔ نتائج پر اعتراض ہو تو قانونی فورم الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جائے، اور میڈیا پر الزام تراشی سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا