حسان نیازی کی درخواست پر سماعت سے معذرت

0
522

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، لیکن دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔ درخواست میں حسان نیازی نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد انہیں سویلین عدالت میں پیش نہ کیا گیا اور پولیس نے غیر قانونی طور پر ملٹری کے حوالے کیا۔ درخواست میں ملٹری کسٹڈی کے نوٹیفکیشن اور ملٹری کورٹ کی کارروائی کالعدم قرار دینے اور انہیں جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کی استدعا کی گئی۔

حسان نیازی کی فیملی کے مطابق سپریم کورٹ کے 7 مئی 2025 کے حکم کے باوجود تین ماہ گزرنے کے باوجود کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور تین مختلف بینچز سماعت سے معذرت کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے درخواست گزار مؤثر قانونی چارہ جوئی سے محروم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا