پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان اختلافات دوبارہ سامنے آگئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مشال یوسف زئی نے الزام لگایا کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کا پیغام درست طور پر نہیں پہنچاتے، جبکہ سلمان اکرم نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ ملاقات محدود ہوتی ہے اور اعتماد ضروری ہوتا ہے۔ مشال یوسف زئی نے اس معاملے پر مزید مؤقف دینے سے انکار کیا۔






