انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

0
613

لاہور: ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مذہبی منافرت کے مقدمے میں مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے انہیں دو ضمانتی مچلکے، ہر ایک 5 لاکھ روپے کے، جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدس ہستیوں کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف باقاعدہ فتویٰ جاری ہوچکا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ فتوے سے متعلق امور ٹرائل کورٹ دیکھے گی، یہاں صرف ضمانت کے نکات پر بات ہوگی۔

دوسری جانب انجینئر محمد علی مرزا نے ایف آئی اے کی تحقیقات چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیے بغیر کارروائی شروع کی اور سوشل میڈیا ویڈیو پنجاب قرآن بورڈ کو فتویٰ کے لیے بھجوا دی۔

درخواست کے مطابق قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو کی بنیاد پر انہیں گنہگار قرار دیا، حالانکہ بورڈ کو فتویٰ جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں فتویٰ کالعدم قرار دینے اور تحقیقات ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا