پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مذاکرات جنگ بندی کے سلسلے میں تیسرے دور کے طور پر ہوئے، جن کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، تاہم پرانے اجلاسوں کی طرح دونوں طرف سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور جارحیت کے بعد پاکستان نے بھرپور جواب دیا، جس میں متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور افغان طالبان کے اہلکار ہلاک ہوئے۔






