افغانستان میں قتل کے مجرم کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

0
372

افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک قاتل کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد لوگوں کے سامنے سزائے موت دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قاتل نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔

طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے خاندان کے 13 سالہ لڑکے کے ذریعے قاتل پر فائرنگ کروائی اور سرعام اسے سزائے موت دی گئی۔

طالبان سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد اسلامی قانون کے تحت سزا نافذ کی گئی۔

اقوام متحدہ نے اس اقدام کو غیرانسانی اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 سے اب تک افغانستان میں 11 افراد کو سرعام سزائے موت دی جا چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا