شہری نے 137 ٹی شرٹس پہن کر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

0
392

آئیڈاہو کے شہری ڈیوڈ رش نے ہالف میراتھون میں 137 ٹی شرٹس پہن کر دوڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ نے یہ ریکارڈ پہلی بار 2019 میں 111 ٹی شرٹس پہن کر بنایا تھا، لیکن بعد میں ایک اور رنر نے 127 ٹی شرٹس کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ڈیوڈ نے سخت ٹریننگ کی، بھاری کپڑوں میں دوڑیں لگائیں اور وزن بھرے بیگ پہن کر مشق کی۔

گزشتہ سال وہ 114 ٹی شرٹس پہن کر ریس مکمل نہیں کر پائے تھے کیونکہ گردن میں خون کی روانی متاثر ہوئی تھی، لیکن اس سال انہوں نے 137 ٹی شرٹس کے ساتھ ریس مکمل کر کے کامیابی حاصل کی۔

ڈیوڈ رش نے کہا کہ یہ ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنا میری انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور میں اس پر خوش ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا