آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل سٹارک نے لیجنڈری پاکستانی بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں، جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے لیے سب سے زیادہ تھیں۔ اب یہ ریکارڈ مچل سٹارک نے اپنے نام کر لیا ہے، جن کی ٹیسٹ وکٹیں 415 ہو گئی ہیں۔
سٹارک نے یہ کارنامہ گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ لے کر انجام دیا، یہ ان کی اس میچ میں تیسری وکٹ تھی۔
2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سٹارک اس سے قبل 101 میچز میں 412 شکار کر چکے تھے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 اور آسٹریلیا کے مچل جانسن 313 وکٹوں کے ساتھ دیگر نمبر پر ہیں، جبکہ مچل سٹارک واحد فعال کھلاڑی ہیں جو اس فہرست میں شامل ہیں۔






