پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کی۔
بینا مسرور پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور فنکاراؤں میں شامل تھیں اور انہوں نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے نمایاں مقام بنایا۔
مرحومہ نہ صرف باصلاحیت اداکارہ تھیں بلکہ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں اور اپنی علمی خدمات کی وجہ سے علمی حلقوں میں پہچان رکھتی تھیں۔ وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ تھیں۔
پارس مسرور نے مداحوں سے اپنی والدہ کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔






