اسلام آباد(طلوع نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کے خلاف فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چوہدری کو فراہم کردی ہیں۔






