حماس کو کھلی جنگ کی دھمکی

0
402

غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ “القوات الشعبیہ” نے اپنے سرغنہ یاسر ابوشباب کے قتل کے بعد حماس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ دھمکی گینگ کے نئے سربراہ غسان الدہینی نے دی ہے، جو خود بھی اس حملے میں زخمی ہوا تھا جس میں ابو شباب مارا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق غسان الدہینی حملے کے بعد علاج کروا کر دوبارہ گینگ کی قیادت سنبھال چکا ہے، اور اسے ابو شباب کے جنازے میں بھی دیکھا گیا۔ اس ہلاکت کی خبر سب سے پہلے ایک اسرائیلی ریڈیو نے نشر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں غسان الدہینی کو اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ غزہ میں گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گینگ کے نئے سربراہ کا انٹرویو اسرائیلی ٹی وی چینل 12 پر نشر کیا گیا، جس میں اس نے کہا کہ:

غسان الدہینی نے دعویٰ کیا کہ حماس اب اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ غزہ میں کسی کا حوصلہ پست کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا