پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے خوشخبری شیئر کی، جس میں کھلے میدانوں میں روایتی پنجابی لباس پہنے ہوئے تصاویر بھی شامل تھیں اور ساتھ کیپشن میں لکھا گیا، “ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو”۔
مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ سبینہ سید نے 2017 میں اداکاری کا آغاز کیا اور کامیاب ڈراموں جیسے مقدر، یقین کا سفر، دوبارہ اور ایک اور لو اسٹوری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ وہ جلد آنے والے ڈرامے نیلی کوٹھی میں بھی نظر آئیں گی۔
دوسری جانب خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز میں قدم رکھا اور یونہی سے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں وہ سکون، مائی ڈئیر سنڈریلا اور ویری فلمی میں بھی دکھائی دیے۔ دونوں اداکار پہلے بھی کلئیر شیمپو کی سوشل میڈیا مہم میں ساتھ کام کر چکے ہیں اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آئے، جن میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی شامل ہے۔






