جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

0
294

کراچی میں 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہونے والے جنید جمشید نے ابتدا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کے پہلے ہی البم نے انہیں ملک بھر میں پہچان دی، جبکہ ان کا مشہور گیت “دل دل پاکستان” آج بھی یادگار ہے۔

شہرت کے عروج پر 2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

مذہبی رجحان کے ساتھ جنید جمشید نے کاروبار میں بھی قدم رکھا اور “جے ڈاٹ (.J)” کے نام سے لباس کا برانڈ متعارف کروایا، جو مختصر وقت میں پاکستان کے کامیاب برانڈز میں شامل ہو گیا۔

7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید حویلیاں کے قریب فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے، مگر ان کی آواز، شخصیت اور پیغام آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا